
نومئی کیس کے پہلے دس مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں۔ مجرمان کی سزا میں چھ سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے
سزایافتہ مجرمان میں اسلام آباد کے رہائشی عابد محمود ،احسن ایاز، شوکت اور راولپنڈی کے رہائشی مطیع اللہ شامل ہیں ۔باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نعیم اللہ اور ذاکراللہ خان بھی سزا یافتہ مجرمان میں شامل ہیں ۔
مجرمان میں 4 افغان شہری بھی ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔ ان میں داود خان ، یونس خان ،احسان اللہ اورلال آغا شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجرمان کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے۔ کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔ نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو تفتیش کے بعد بری کر دیا گیا ، چھ روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنا دی گئیں۔
روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری اور گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا