
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اسماعیل نے اپنے چچازاد بھائی شکیل کی شادی کیلئے بڑے پرجوش تھے مگراحتجاج کے باعث یہ امید بھرنہیں آئی ۔۔ احتجاج کے باعث شادی ہالزکوتالے لگ گئے ہیں ۔۔ جب کہ دفعہ 144 کے باعث ہجوم اکٹھے کرنے پربھی سخت کارروائی ہورہی ہے۔
اسی معاملے میں اسماعیل اکیلا نہیں بلکہ متعدد ایسے افراد ہیں جو اپنے پیاروں کی شادی میں شرکت کرنے کیلئے اسلام آباد آئے ہیں ۔۔ ان میں ایک نذیربھی ہیں ۔۔ جنہوں نے اپنے ایک رشتہ دارکی شادی خانہ آبادی کیلئے بڑے عرصے سے منصوبہ بندی کی تھی ۔۔ مگراحتجاج کے باعث ان کی یہ خوشی ادھوری رہ گئی
حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے پورے شہرکوکنٹینرز لگا کر سیل کردیا ہے جبکہ دکانیں ، مارکیٹیں اورشادی ہالز بند پڑےہیں۔ جس کے باعث کاروباری افراد کولاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے
آئے روز احتجاج سے تنگ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاست میں چلنے والی اس ریت کا خاتمہ کیا جائے
عمومی طورپریہ کہاجاتا ہے کہ شادی کرکے پھنس گیا ۔۔مگرشکیل شادی کیلئے پھنس گیا۔۔ کیونکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اب سرپرسہرہ سجانا ان کیلئے کڑا امتحان بن گیا ہے۔۔