
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں ۔اسلام اباد میں 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔
بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے ۔ خیبر پختون خواہ میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد ہے ۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ سے زائد ہے ۔سندھ میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے ۔