
تفصیلات کے مطابق جس دن پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ۔اسی دن لاہور میں ایک شخص کی شادی ہونے جا رہی تھی۔بارات کے راستے میں ڈولفن فورس کے اہلکار کھڑے تھے۔دلہے نے شرارتا عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا ۔
پھر بارات دیکھتی رہی اور دلہن بھی دلہے کی راہ تاکتی رہی لیکن دلہا سیدھا جا پہنچے تھانے۔باراتیوں نے بھی ڈولفن فورس کی کافی منتیں ترلے کیے کہ اسے چھوڑ دیا جائے تاہم ڈولفن فورس نے دلہے کو تھانے کے درشن کرا دیے۔