
یو اے ای میں ’گلوبل ویمن فورم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا ہے کہ اگر وہ کہتے ہیں کہ جیل میں ان کی زندگی کو خطرہ ہے تو ان کے ایسے خدشات کو سنجیدہ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کی جانب سے اپنی زندگی سے متعلق ظاہر کیے گئے خطرات کو سنجیدہ لیا جانا چاہیے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اپنے خاندان کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح ان کے نانا سابق وزیر اعظم ذالفقار علی بھٹو سمیت ان کی والدہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور والد صدر مملکت آصف علی زرداری سیاسی انتقام کا نشانہ بنے۔