
اسلام آباد۔۔۔
پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافے سے بھارتی نیوی کی نیندیں اڑ گئیں۔ بھاری نیول چیف ایڈمرل دنیش حیران و پریشان ۔۔ پریس کانفرنس میں کہا پاک بحریہ چین کی حمایت سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے۔۔
پچاس پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی نیول چیف کی پریشانیوں میں اضافہ ہونے لگا ۔ ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے پریس کانفرنس میں اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی حیران کن ترقی اور چین کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیر سے آگاہ ہیں۔ چین کی امداد و تعاون نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
بھارتی بحریہ ہمسایوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے پر مجبور ہے۔ تریپاٹھی پر پاک ترکیہ دفاعی تعاون بھی گراں گزرنے لگاحتی کہ پاک بحریہ کے تحت امن مشقوں کی کامیابی بھی انہیں کھٹکنے لگی۔۔۔
واضح رہے کہ شمال میں چین، مشرق میں بنگلہ دیش اور مغرب میں پاکستان، کسی پڑوسی سے بھارت کی نہیں بنتی۔ پاک چین دوستی کے بعد ترکی سے دفاعی تعاون بھی بھارت کو گراں گزرنے لگا۔
دوسری جانب بنگلہ دیش سے پاکستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر بھی بھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوستی سے بھارت کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال دونوں جانب سے خطرہ ہو گا۔
پاک بحریہ آئندہ برس فروری میں ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گی اور بھارتی نیول چیف پاکستان کی امن مشقوں کے مقابلے میں اپنی ملن ایکسرسائز کو بڑھاچڑھا کر پیش کرتے رہے۔