
اسلام آباد۔۔وفاقی وزارت صحت نےگردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغازکردیا۔۔
وفاقی وزارت صحت نے تحقیقات کیلئے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی اور اسلام اباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔ وزارت نے متعلقہ اداروں کو غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے اسپتالوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔خط میں کہا کہ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی گھناونے فعل میں ملوث لیبز کے خلاف انکوائری کرے ۔
اسلام آباد میں دو پرائیویٹ اسپتال اور کئی لیبز مبینہ طور پر گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ہیں۔گھناونے فعل میں ہیومن ارگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا عملہ بھی ملوث ہوسکتا ہے