
اسلام آباد ۔۔ شہر اقتدار میں ایک بار پھربڑی سیاسی ہلچل شروع ہوگئی ہے۔۔۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔۔۔ بلاول بھٹو نے مدارس کی رجسٹریشن بل کے حوالے سے مولانا کو اعتماد میں لے لیا۔۔۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا کی رہائش گاہ پہنچے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس دوران جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے مدارس رجسٹریشن بل پرصدرکے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ بل پردونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدرکے دستخط کیوں نہیں ہوئے؟ اس پر بلاول نے یقین دہانی کرائی کہ مدارس رجسٹریشن بل پردستخط نہ ہونے پرحکومت سے بات کروں گا۔