
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علیمہ خان، عظمی خان، اور نورین خان نے دو دسمبر کو ملاقات کروائے جانے سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ جس پر اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نےسماعت کی۔ عدالت نے دائر درخواست پر جیل سپریڈنٹ سے جواب طلب کیا تھا لیکن جیل انتظامیہ نے عدالت کے حکم کے بغیر ہی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کروا دی۔ عدالت نے اجازت کے بغیر ملاقات کروائے جانے کا نوٹس لیا ۔ جج نے کہا اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ملاقات کر رہی تھیں تو عدالت میں درخواست دائر کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ عدالت نے تینوں بہنوں کو دائر درخواست پر 10 ہزار روپے ہرجانے حکم جاری کرکے درخواست بھی خارج کردی