
لاہور۔۔۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اس وقت بال بال بچ گئیں جب ان کی گاڑی لاہور میں جیل روڈ انڈر پاس پر حادثے کا شکار ہوئی۔
عظمی بخاری پنجاب یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی کو ٹکر سے شدید نقصان پہنچا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیلی کار اچانک رک گئی جس کی وجہ سے ایک رکشہ دیگر تین کاروں سے ٹکرا گیا۔ کار حادثے کے بعد بخاری نے متبادل گاڑی میں اپنا سفر جاری رکھا۔