
اسلام آباد ۔۔۔ آزاد کشمیر بھر میں عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔۔۔ تمام اضلاع میں بازار کھلے ہیں اور ٹریفک بھی رواں دواں ہے ۔ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔۔۔
آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی نےصدارتی آرڈیننس کیخلاف آج شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی جسے عوام نے مستر کردیا ۔ اہم ذرائع سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بازار کھلے رہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں بھی معمول کے مطابق تدریس کا عمل جاری رہا۔
بعض علاقوں میں کام نہ ملنے اور افراتفری کی صورت حال دیکھتے ہوے لوگ عوامی ایکشن کمیٹی سے شکایات کرتے بھی نظر آے۔۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مزدور طبقہ اور شہری کام نہ ہونے کے باعث آپنے اہل وعیال کو بھوکا رکھنے پر مجبور ہیں۔
لوگوں نے حکومت سے اپیل بھی کی کہ احتجاجی گروہ کا حل نکالا جاے تاکہ عوام نارمل زندگی گزار سکیں