
راولپنڈی ۔۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے گرد قانونی گھیرا تنگ ۔۔۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ۔۔۔ بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئی،وکلا عثمان ریاض گل نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ بشریٰ بی بی اگر پیش نہیں ہوتیں تو کیوں نہ شورٹی بانڈ ضبط کرلیے جائیں۔ عدالت نے ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضامن کو نوٹس جاری کردیا ۔ کیس کی سماعت نو دسمبر تک ملتوی کردی گئی