
اسلام آباد۔۔
شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں خوشگوار تبدیلی ،اب دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی جس سے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
ایک طویل عرصے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے کشیدہ تعلقات میں اب خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ 5 اگست کو بھارتی کٹھ پتلی حسینہ واجد کی حکومت کا عوامی انقلاب سے خاتمہ اور عبوری حکومت کا قیام بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔
شیخ حسینہ کے منظرسے ہٹتے ہی اب بنگلہ یش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایس ایم محبوب عالم نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی ۔
بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کے مطابق حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹری کے تعاون سے دونوں ممالک کے درآمد کنندگان و برآمد کنندگان کے لیے نمائش منعقد کی جائے گی ۔ ایس ایم محبوب عالم نے پاکستان کی کاروباری برادری کو جنوری 2025 میں ڈھاکہ میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔ معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ تعلقات کی بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھے گا