
نئی دہلی ۔۔۔
مودی سرکار کا ۔۔ میک ان انڈیا پراجیکٹ۔۔ فلاپ ہوگیا ۔۔ بھارت دس سال میں اس پراجیکٹ سے ایک بھی ہدف پورا نہ کرسکا۔ دفاعی صلاحیتوں پر خود بھارتی ماہرین سوالات اٹھارہے ہیں
بھارتی اخبار دی ہندو نے میک ان انڈیا پراجیکٹ کی ناکامی کا بھانڈا پھوڑا تھا، بھارت نے 2014میں ۔۔ اس پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا جو بری طرح ناکام ہوگیا ۔ دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے بھارت کے میک ان انڈیا پراجیکٹ کو اصلاحات کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے۔ دس سال گزرنے کے بعد بھی بھارت اس پراجیکٹ میں اپنا کوئی بھی ہدف پورا نہ کر سکا۔۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت ایک ایسا ملک ہے جو درآمد شدہ ہتھیاروں سے لڑتا ہے۔ دفاعی تجریہ کار راہل بیدی کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز ہوں یا فائٹر طیارے، ہیلی کاپٹر ہوں یا ٹینکس، آبدوز ہوں یا طیارہ بردار بحری جہاز حتی کہ ائیر کرافٹ کیر ئیر ، سب درآمد کیا جاتا ہے ۔ پچھلے 65 سالوں میں بھارت نے کوئی ہتھیار بنانے کا نظام نہیں بنایا ہے،بھارتی فوج نے مقامی طور تیار کی گئی اسالٹ رائفل کو کمزور فائر پاور کی وجہ سے مسترد کیا ۔
مگ ٹوئنٹی ون طیارے، وڈو میکر، فلائنگ کفن کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی مکمل توجہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت پر مرکوز ہے جوبھارت کے دفاعی نظام میں ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے