
راولپنڈی
ملک کے محافظوں نے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگادی ہے ۔۔۔ سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ مقامات پر بائیس خوارجیوں کو ٹھکانے لگادیا۔۔ شدید جھڑپوں میں وطن کے چھ بہادر سپوت بھی پاک دھرتی پراپنی جانیں وار گئے ۔۔۔
خوراجی دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔۔ خیبر پختونخوا میں امن دشمنوں کے صفایا کیلئے آپریشنز تیز ۔۔سکیورٹی فورسز نے ایک ہی دن 22 درندوں کو انجام تک پہنچا دیا۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس دوران نو خوارج جہنم واصل اور6 زخمی کو زخمی کردیا گیا۔۔۔۔
دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں عمل میں لائی گئی جہاں آپریشن کے دوران دس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا
تیسرے مقابلہ ضلع تھل میں ہوا ۔۔ جہاں خوراجی دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی لیکن وطن کے محافظوں نے موثر جواب دیتے ہوئے تین حملہ آوروں کو موقعہ پر ٹھکانے لگادیا۔۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چھ بہادر سپوت دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے
شہدا میں 39 سالہ نائب صوبیدار محمد خالد ، 35 سالہ حوالدار جدید علی ، 28 سالہ لانس نائیک ولائت حسین ،27 سالہ لانس نائیک شہید رحمان ، 30 سالہ لانس نائیک صفت اللہ اور27 سالہ سپاہی نظام الدین شامل ہیں۔۔۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔