
پشاور۔۔ شیراز احمد شیرازی ۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے پشاور میں اونٹوں پر ریلی نکالی ۔۔ ریلی میں قائدین نے اونٹ پر بیٹھ کر شرکت کی۔۔ ریلی مفتی محمود مرکز سے اونٹوں پر سواری کرتے ہوئے شروع ہوئی۔
ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم کو بند کیا جائے ۔ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔۔ ریلی شرکاء نے اونٹ پر سواری کر کے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
یاد رہے جے یو آَئی جی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں کل اہم کانفرنس ہوگی جس میں پاکستان کے سینیئر سیاستدانوں ، علمائے کرام اور سماجی رہنماوں کی شرکت متوقع ہے