
لاہور ۔۔۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کرکٹ پر راج کرنے والے بابر اعظم بھی قانونی جکڑ میں آگئے ۔ ان پر ایک خاتون نے جنسی ہراساں کا کیس درج کیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا ۔۔۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا جبکہ درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔
عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔
عدالت نے بابر اعظم پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے کیس میں اندراج مقدمہ کیلئے رجوع کرنے والی خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔