
شام میں اس وقت 600 سے زائد پاکستان پھنسے ہوئے ہیں ۔جن کے انخلا کا عمل شروع نہ ہوسکا۔۔۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا لبنانی وزیراعظم سے رابطہ ہوا ہے ۔۔ وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے لبنانی وزیراعظم سے مدد مانگ لی۔۔۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کا شام سے انخلاء لببان کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ شام کے تمام ایئرپورٹس اس وقت بند ہیں۔۔ وزیراعظم کی پاکستانیوں کو شام سے انخلاء کے لیے لبنان سے جاری کرنے کی درخواست کی ہے ۔ پاکستانی سفیر کو شام سے پاکستانیوں کے فوری انخلاء کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں، واضع رہے کہ لبنان میں جب بحران تھا تو پاکستان پہلا ملک تھا جس نے امداد بھجوائی۔۔