
اسلام آباد۔۔
سمندر پار پاکستنیوں اور بیرون ملک روزی روٹی کمانے والوں کیلئے بری خبر ۔۔ حکومت نے بیرون ملک سے کمرشل مقدارمیں اشیاء ساتھ لانے پرمکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا
ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بیرون ملک سے ذاتی استعمال کیلئے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی۔ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کر لیئے جائیں گے،
نوٹیفکیشن کے مطابق بارہ سو ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت تصور ہوگی، ایف بی آر کے مطابق اضافی اشیاء ڈیوٹی، ٹیکس، جرمانہ ادا کرنے کے باوجود بھی کلیئر نہیں ہونگیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بیگج رولز 2006 میں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کردیا گیا، قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روز میں سفارشات دی جا سکتی ہیں۔ مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونیوالی تجاویز و آراء قابل قبول نہیں ہونگی