
پاک فوج کی جانب سے دہشت گردکیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز نے ژوب کےعلاقے سمبازہ میں آپریشن کے دوران پندرہ خوارج کو ہلاک کردیا۔۔۔دہشت گردوں سے جھڑپ میں سپاہی عارف الرحمان بھی شہید ہوا۔۔
سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران پندرہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپہ سالار عارف الرحمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگالیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو بے اثر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔