
اسلام آباد ۔۔۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انکشاف کیا ہے کہ 26 نومبر کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیار کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں جلیانوالہ باغ کی تاریخ دہرائی گئ۔۔ جب گولی چلی تو میں علی امین کی گاڑی میں بیٹھ کر نکل رہا تھا۔ بشری بی بی کی گاڑی بھی ہماری گاڑی کے پیچھے تھی۔ ہماری گاڑی کی رفتار کم کرنے کے لیے آگے دوسری گاڑیوں نے سپیڈ کم کر دی۔ ہماری گاڑیوں کا راستہ بار بار روکا گیا۔۔
انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گاڑی کو بار بار روکا جاتا ہے۔ بلٹ پروف گاڑی پر سنائپر نے فائر کیے۔ مونال کے قریب دو گاڑیوں وزیر اعلیٰ کی گاڑی کو مارا۔ اجازت کے بغیر خیبرپختونخوا میں رینجرز آئی۔ ہری پور میں رینجرز کس نے بھیجی ذمہ دار وزیر اعظم ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ آنسو گیس کا شیل میری چھاتی پر لگا۔ اس کا ایف آئی آر شہباز شریف پر کریں گے