
اسلام آباد ۔۔۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد عوام کو نہیں بتا سکی ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں لطیف کھوسہ نے 278 ہلاکتوں کا کہا۔ ہلاکتوں کا بھی جنازے یا ورثاء سامنے نہیں آئے۔
وفاقی وزیر دفاع نے اپوزیشن کے دعووں کو ہوائی باتیں قرار دے دیا۔ کہا ان کے بیانات آپس میں نہیں ملتے۔ ان کی تقریر سے لگا کہ بشریٰ بی بی ان کے ساتھ تھیں۔ بشریٰ بی بی آن ریکارڈ ہیں کہ انہیں سب چھوڑ کر بھاگ گئے۔ یہ اب صوبائیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کا جواب دیتے ہوئے بنگلہ دیش بننے کا ذمہ دار ایوب خان کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایوب خان نے کیمپین کی کہ بنگلہ دیش الگ ملک ہے۔