
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکراتی عمل مذاق رات قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانچ منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزراء سے مذکرات کے حوالے سے پوچھا۔ وزرا کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ سپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے،پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے،
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ جن حالات میں پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ 26 نومبر سے پیلے کس زبان میں کررہے تھے۔ ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان کی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے،
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کے علاؤہ تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں ہے،