
راولپنڈی ۔۔۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرہ ۔۔ فنڈز نہ ملنے پر صوبائی حکومت اور وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کیخلاف نعرے بازی کی
خیبر پختونخواہ کے سینکڑوں بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرہ کیا ۔ بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ روڈ دہاگل کے مقام پر احتجاج کیا اورخیبر پختونخوا حکومت اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کیخلاف نعرے بازی کی ۔
مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھارکھے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ہمارے فنڈز تین سال سے روکے ہوئے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو خط بھی لکھے آج ان کے سامنے احتجاج کرنے آئے ہیں۔
مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال 2022 میں صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ پاس کرایا۔ ترمیمی ایکٹ کے ذریعے منتخب نمائندوں کے اختیارات ختم کردیا گیا۔۔