
اسلام آباد۔۔۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں۔ ایک دوسرے کیلئے کبھی کوئی مثبت بات نہیں کی جاتی ۔ میڈیا مذاکرات کی بات کرتا ہے اور یہاں کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہورہے۔ قوم کے سامنے جھوٹ بولا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں ٹی او آرز طے ہی نہیں کیے جاتے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا بہت احترام ہے لیکن ان کی زبان بھی آگ اگلتی ہے۔ میں گلہ کرتا ہوں لوگ مرے لیکن وزیر اطلاعات نے غلط بیانی کی۔ کیا ممکن نہیں کہ ٹی او آرز اور مسائل کے حل کیلئے ایک کمیٹی بنائیں۔ عوام کے مسائل کے ادراک کیلئے یہاں بھیجا یے۔
شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ ہمارے علاقوں میں طالبان نے قبضہ کیا ہے ۔کل خواجہ صاحب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہل کرنا پڑے گی ۔ کیا رانا ثناء اللہ حکومت کے باضابطہ موقف سے ہمیں آگاہ کریں گے۔ اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے بھی بات ہوسکتی ہے