
مظفر آباد ۔۔۔ نثار کیانی
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق نے آزادکشمیر میں احتجاج کرنے والوں پر شدید لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں نظریہ الحاق پاکستان کی وزارت قائم کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آٹا چینی ایک بہانہ ہے ،تحریک چلانے والوں کے مقاصد کچھ اور ہیں ۔ آزاد کشمیر میں مسلح تحریک شروع کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔
سردار عتیق نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر ضم کر دیا لیکن پاکستان نے آزادکشمیر کی حالت برقرار رکھی ہوئی ہے، کوہالہ میں افسوس ناک واقعہ ہوا پاکستانی پرچم کی توہین ، لفظ پاکستان ، قائد اعظم اور مجاہد اول کی تصویر ہٹا کر انتشار پید ا کیا گیا۔ موجودہ تحریک کو انتشار کی شکل دیکر مسلح تحریک شروع کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔۔
سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی صورت حال بہت نازک ہے ،مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کے نقصانات سامنے آرہے ہیں۔ مسلم کانفرنس کوہالہ میں 5 جنوری کو یوم تجدید عہد منا کر پاکستان سے مکمل یکجہتی کرے گی
سردار عتیق نے وفاقی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پاکستان میں دو قومی نظریہ کی وزارت قائم کی جائے ،آزادکشمیر میں نظریہ الحاق پاکستان کی وزارت قائم کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں 26 صوبے بنائے جائیں۔ کچھ لوگ آزادکشمیر میں پاکستان میں فوجی قبضہ کے خواہاں ہیں یہ لوگ آزادکشمیر کو 1970 سے پیچھے والی پوزیشن پر لے جانا چاہتے ہیں