
اسلام آباد ۔۔ اسپیشل رپورٹ ۔۔۔ مذاکرات ، مذاکرات اور مذاکرات ۔۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کو ہی سیاسی مسائل کا حل قرار دے دیا۔۔ کہا ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی ہے، اسی میں ہم آگے بڑھ سکتے ہیں
سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اٹھارویں دو روزہ سپیکرز کانفرنس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادمیں جاری ہے ۔ انہوں نے تمام سپیکرزکوکانفرنس میں خوش آمدید کہا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہماری ہر کانفرنس اور فورم پر کشمیرایجنڈے کاحصہ ہوگا، سپیکرکانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل کو بہتربنانے کیلئے تجاویزپر غورہوگا،
سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تلخیوں کو کم کرنے کیلئے ہمیں ماحول کو بہتر اور راستہ بنانا ہوگا ۔ مذاکرات کے حل سے ہی جمہوریت آگے بڑھے گی اور مستحکم ہوگی۔ مسائل ہمیشہ بیٹھ کر اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ ہر مسئلہ حل ہو جائے یا ہر شرط مانی جائے لیکن ہمیں ایک دوسرے کو عزت دیکر آگے بڑھنا ہوگا ۔۔
انہوں نےیہ بھی کہا کہ بطور سپیکر اتنے راز ہیں اگر کہیں کہہ دوں تو بعض ممبران کو آئندہ ٹکٹ تک نہ ملے ۔مگر یہ راز ہمارے سینے میں دفن ہیں، ہم پر ذمہ داری زیادہ ہے، ایم این ایز کیساتھ سابق ممبران کیلئے بھی ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ سپیکرکی نگاہ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان برابرہیں،بغیرکسی دباؤ کے ایوان کو چلاناسپیکرکی ذمہ داری ہے،سپیکرزکانفرنس سے اتحاد کا پیغام جارہاہے،اسمبلی میں احتجاج اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے ہوناچاہئے،پارلیمنٹرینزکی تربیت اور آگاہی کیلئےپپس فورم کاکرداراہم ہے،مل جل کرتلخیوں کا خاتمہ کرناہوگا،تمام مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے اختلاف رائےجمہوریت کاحسن ،مذاکرات تلخیاں مٹانے کاذریعہ ہیں۔