
اسلام آباد ۔۔ ۔
سپریم کورٹ میں فیڈرل شریعت کورٹ کے جج جسٹس خادم حسین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی درخواست ایڈوکیٹ اسد نوید بھٹی نے دائر کی جس میں خادم حسین کو توسیع دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیکر انہیں عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ۔
درخواست میں کہا گیاکہ جسٹس خادم حسین غیر قانونی طریقے سے بطور جج کام کر رہے ہیں۔ آرٹیکل 203 کے مطابق شرعی عدالت میں ججز کی تعیناتی تین سال کیلئے ہوتی ہے،جسٹس خادم حسین کی مدت ملازمت مارچ 2024 میں پوری ہوگئی، انیس مارچ کو انہیں ایک سال کی توسیع دے دی گئی،وہ توسیع ملنے کے بعد حلف لیے بغیر کام جاری رکھے ہوئے ہیں،