
بھارت میں لوک سبھا الیکشن کا بگل بجتے ہی ہزاروں امیدوار میدان میں اتر آئے… جن میں بیشتر پرانے چہرے ہیں اور بعض نئے اور منفرد چہرے بھی منفرد انداز میں سامنے آرہے ہیں…
تمام امیدواروں کو 6 مئی تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرالیے ۔ 6 مئی کو، جنوبی دہلی کے آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے بیل گاڑی کے ذریعے پہنچا۔ بیل گاڑی پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے آیا شخص اب بحث کا مرکز بن گیا ہے۔
جنوبی دہلی سے آزاد امیدوار وریندر سنگھ بیل پر بیٹھ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرنے آئے۔ وریندر سنگھ کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے۔ نہ ہی وہ ایک مشہور چہرہ ہیں۔ وہ دہلی یونیورسٹی میں سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں اور دہلی یونیورسٹی سے ایم ایس سی پاس آؤٹ ہیں۔
آزاد امیدوار، تمام شوخی اور شیخی کو چھوڑ کر، ساکیت کے انتخابی دفتر میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بیل گاڑی میں بیٹھ کر انتہائی سادگی کے ساتھ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے پہنچے
انہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے بیل گاڑی کے ذریعے آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج کل بڑی جماعتوں کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں اور مہنگی گاڑیوں میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں لیکن ہمارا تعلق گاؤں سے ہے اور ہماری پہچان صرف بیل گاڑی ہے.