
محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔۔۔۔ فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 10 مئی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 اور 12 مئی کو اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع سمیت بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔