
کسی غیرملکی کو غیرقانونی طورپرپاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائیگی۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر کو آگاہ کردیا۔۔۔محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔۔۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات،،،،باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا
امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔ عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہو گا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوینے اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں وزیر داخلہ کو 2024 میں انسدادِ منشیات کاروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے طلباء اور نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف مہم کو سراہا،وزیر داخلہ نے انسدادِ منشیات کیلئے ادارے کی پیشہ وارانہ ضروریات کو پورا کرنے کا یقین دلایا۔۔۔