
انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور رؤٹنگ باہر منتقل کردیا ۔۔۔دستاویزات کے مطابق انٹرنیٹ کی حالیہ بندش سے وٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور رؤٹنگ باہرمنتقل کردیا ۔۔ وٹس ایپ کے سی ڈی این کی بیرون ملک متقلی کے باعث صارفین کو سروس کی فراہمی متاثر ہوئی ۔۔۔جب کہ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہوا ہے۔۔ ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ دو درجے بہتر ہوا ہے ۔۔ فکسڈلائن انٹرنیٹ کی سپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبر پر ہے ۔۔۔