
اسلام آباد ۔۔۔۔ حسنین علی نقوی
کشمیر جرنلسٹس فورم کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع پونچھ کے صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار خطاب اعظم کی جانب سے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، ظہرانہ میں نو منتخب صدر فورم سردار عرفان سدوزئی ، سینئر نائب صدر اقبال اعوان ،سیکرٹری مقصود منتظر ،سیکرٹری مالیات سردار عمران اعظم نائب صدر دانش ارشاد ، نائب صدر خالد گردیزی ، جوائنٹ سیکرٹری، سردار نثار تبسم حسیب شبیر چوہدری ، سیکرٹری انفارمیشن علی حسنین نقوی ممبران گورننگ باڈی سردار طلحہ جاوید ، راجہ خرم زاہد ، قاضی صغیر، راجہ ظہور ، لیاقت مغل ، راجہ احسن حمید نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری مالیات کشمیر جرنلسٹس فورم سردار عمران اعظم کی تحریک پر سردار خطاب اعظم نے کے جے ایف وکٹم اینڈ ویلفیئر فنڈز کے لیے مالی تعاون بھی کیا۔
سردار خطاب اعظم نے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جرنلسٹس فورم ریاست کی تینوں اکائیوں کا نمائندہ فورم ہے اس لیے اس پر بھاری ذمہ داریاں بھی ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا اس موجودہ دور میں صحافی بے شمار مسائل کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود راولپنڈی/ اسلام آباد میں موجود کشمیری صحافی اپنی پروفیشنل ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا رہے ہیں، انہوں نے کہا حکومت آزادکشمیر کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے معاونت فراہم کرے۔سردار خطاب اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیر جرنلسٹس فورم کی نومنتخب باڈی آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کی کوششوں کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریگی۔۔