
درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔۔ جس پر نیپرا 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔۔ درخواست کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جبکہ اسی دوران فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی اورلاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد ، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد ، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد ، مقامی گیس سے12.31اور ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیداوار رہی۔۔ ماہ دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔