
سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں بیٹھک لگی۔۔ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنےوالے اجلاس میں تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا شق وار جائزہ لیا گیا۔۔
اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ابھی مشاورت جاری ہے کوئی جواب تیار نہیں ہوا۔۔۔ رانا ثنااللہ نے کہا چارٹر آف ڈیمانڈ کا جائزہ لیا ہے۔۔ جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں۔۔ تحریری جواب دیں گے۔۔ حکومتی کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے کہا۔۔ مذاکرات کا چوتھا دور بھی ہوگا اور پانچواں بھی۔۔ سب پارٹیاں بائی پولر چل رہی ہیں۔۔ کسی کو کہا گیا سخت بیانات دے کسی کو احتجاج کرنے کا بولا گیا ہے۔۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا۔۔ اگر حکومت عندیہ دیتی ہے کہ وہ کمیشن بنانے کیلئے تیار ہے تو چوتھے اجلاس میں جائیں گے۔۔ کمیشن نہ بنایا گیا تو اجلاس نہیں ہوگا۔۔ حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دینے کےلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بدھ کو بھی ہوگا۔۔