
حکام کے مطابق دوہزار پچیس کا پہلا پولیو کیس خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا۔ پولیو کیس کے نمونے سات جنوری کو لئے گئے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے گزشتہ برس پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر، محمد انوار الحق کہتے ہیں ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے