
برطانیہ میں امیر لوگ ملک چھوڑںے پر مجبور کیوں ہیں ۔اس کی کیا وجہ ہے ۔ ٹائمز نے اپنی ایک خبر میں انکشاف کرتے ہوئے لکھاہے کہ گذشتہ سال بارہ ارب پتیوں سمیت 78 افراد نے باری ٹیکسز کی وجہ سے برطانیہ چھوڑاہیں۔تفصیلات کے مطابق جن کی دولت 100 ملین سے زیادہ تھی۔ان میں سے 45 منٹ میں ایک کروڑ پتی شخص برطانیہ چھوڑ رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کا بجٹ میں ٹیکسز کااضافہ عوام کے لیےتشویشناک ہے ، برطانوی حکومت امیر لوگوں اور سرمایہ کاروں کو ملک چھوڑنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے ۔۔۔
برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز کے مطابق برطانیہ میں متنازعہ غیر ملکی نظام اپریل 2025 سے ختم کر دیا جائے گا۔ دنیا بھر میں تمام طویل مدتی رہائشیوں کےاثاثوں پر وراثتی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔۔۔جن میں برطانیہ میں موجود افراد بھی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن اعلیٰ طبقوں کو نشانہ بنانے والے وسیع تر اقدامات کا حصہ ہے، جس میں پرائیویٹ ایکویٹی اور پرائیویٹ سکولوں کے مالکان، سیکنڈ ہوم اور پرائیویٹ جیٹ مالکان کو نئے ٹیکسوں کا سامنا ہے۔