
دو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس کے قافلے پر حملے ہوا جس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حمل ضلع پونچھ میں ائیرفورس کے قافلے پرہوا جس کے بعد پونچھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری طرف ایک حملہ آور کی تصویر وائرل ہورہی جس میں اسے سڑک کنارے گھات لگائے دیکھا جاسکتا ہے. حملہ آور کے کچھ ہی فاصلے پر قافلے میں شامل.فوجی گاڑی بھی صاف نظر آرہی ہے.
بتایا جارہا ہے کہ اس حملے میں دو حملہ آور مارے گئے البتہ ابھی تک اس علاقے میں تلاشی جاری ہے.
یہ علاقہ گنے جنگل اور دشوار پہاڑ پر مشتمل ہے…