
بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا،جیل ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے، بانی پی ٹی آئی کو لسٹ دی ، جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کردیا، شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی واپس چلے گئے،شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میری بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات طے ہوئی ہے ۔