
طیارہ لینڈ کرنے والا ہے ۔۔ امریکا میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون نے اپنے شوہر کو آخری پیغام بھیجا تو اسی دوران حادثہ پیش آیا اور وہ موت کی وادی میں پہنچ گئی
امریکا میں مسافر طیارے سے فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرائے جانے کے واقعہ میں ہلاک مسافروں میں ایک پاکستانی خاتون اسری حسین بھی شامل ہیں۔
اسری حسین کے شوہر حماد رضا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 30 جنوری کو رات 8 بجے کے قریب جیسے ہی طیارہ ریگن نیشنل ائیرپورٹ کے قریب پہنچا تو ان کی اہلیہ نے موبائل فون پر انہیں ٹیکسٹ میسج کیا کہ ان کا طیارہ لینڈ کرنے والا ہے۔ حماد نے جوابی پیغامات بھیجے تو وہ وصول نہیں کیے جاسکے جس کا مطلب انہوں نے یہ سمجھا کہ کوئی گڑ بڑ ہوگئی ہے۔ بدقسمتی سے اسری کا بھی یہ آخری پیغام ثابت ہوا۔
اسری حسین اس امریکی ائیرلائنز کی پرواز 5342 میں سوار تھیں جس سے امریکی فوج کا زیر تربیت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اچانک ٹکراگیا تھا۔
اسری حسین ریاست کینساس کے شہر ویچیٹا میں کسی کام کے سلسلے میں گئی تھیں اور واپسی پر یہ ناگہانی آفت ٹوٹ پڑی۔
حادثے میں اہلیہ کو کھونے والے حماد رضا کا تعلق امریکا کی ریاست میزوری سے ہے۔