
سیکیورٹی فورسز کا کڑا وار ۔۔۔ بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات روڈ بلاک کرکے پرامن شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی۔۔۔سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کی اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئےبارہ دہشت گردوں کو مار دیا۔۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن قوتوں کی ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنا تھا۔۔۔ آپریشن کے دوران ایف سی کے 18بہادر سپاہیوں نے وطن کی مٹی کو اپنے لہو سے آبیار کیا۔۔۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قلات میں دہشت گردی کے گھناونے واقعے کے بعد بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اورآج ہرنائی میں ایک سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔۔۔۔
سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان اور ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں ۔۔۔