
اسلام آباد ۔۔۔ تحریک انصاف نے اپنے اہم ترین رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو شیرافضل مروت کو نکالنے کی ہدایات دے دیں۔ پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا،شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی ائی سے شکایت کی تھی۔