
اسلام آباد
وزارت کابینہ ڈویژن نے رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے ختم کی گئی آسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویز کے مطابق رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 22 کی 11 ہزار 877 آسامیاں ختم کی گئیں ۔ ختم کی گئی ان آسامیوں میں گریڈ 19سے 22 کی 113 اور ایک سے 18 کی 11 ہزار 764 آسامیاں شامل ہیں ۔ دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ 5 ہزار آسامیاں گریڈ ایک سے چار درجہ چہارم کی رائٹ سائزنگ پالیسی کی زد میں آئیں۔۔