
نوجوان ایسی مہارتیں حاصل کریں جو ملکی ترقی کیلئے سود مند ثابت ہوں ۔۔۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا طلبا و طالبات کو پیغام ۔۔۔ مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے سٹوڈنٹس سے خطاب ۔۔ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔۔۔ کہا نواجون ہی مستقبل کے رہنما ہیں، آرمی چیف نے سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی نوجوانوں کو۔۔ پاکستانیت۔۔ کا جذبہ اپنانے کی تلقین۔۔۔ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مہارتیں حاصل کرنے کی بھی ترغیب دے دی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کیا۔سپہ سالار نے پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصاً سرحد پار دہشت گردی کے خطرے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔ طلبہ کو ایسی مہارتیں حاصل کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بناسکیں
آرمی چیف نے ملکی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے میں قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔