
اسلام آباد ۔۔۔ ارسلان سدوزئی
پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام میڈیا کرائسسز ان پاکستان کے عنوان سے اہم ترین سیمینار ہوا جس میں سینیئر سیاست دان مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی ، راجا ناصر عباس، حامد میر سمیت سینئر صحافی و سیاستدان شریک ہوئے ۔
سیمینار میں سینئر اینکر پرسن حامد میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیکا قانون 2025 پارلمینٹ میں بحث کے بغیر پاس کرلیا گیا۔ اس قانون کے ذریعے پاکستان میں ڈائریکٹ مارشل لاء لاگو کردیا گیا۔اس قانون کے تحت نئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگ اس قانون کے تحت خود کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔
انہوں نے کہا گزشتہ پیکا قانون کے تحت متاثرہ افراد ہی شکایات درج کرا سکتے تھے۔ اس قانون کے بعد کوئی بھی کسی بھی وقت شکایت درج کرا سکتا ہے۔ اس قانون کے ذریعے ایک پیرالل جوڈیشری قائم کی گئی ہے۔ اس قانون کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے ، مگر عدالت سے انصاف کی امید کم ہے
حامد میر نے کہا اس قانون کے پاس ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی بھی بے توقیری ہوئی ہے۔ جس معاشرے میں عام عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ چکا ہو اس کی ترقی رک جاتی ہے