
اسلام آباد ۔۔۔
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا،خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا،اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں،
وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے،پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے،
یاد رہے پچھلے ایک ہفتے کے دوران یہ خبریں آرہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے