
اسلام آباد ۔۔۔ ارسلان سدوزئی
پارلیمنٹ سے ایک بار پھر ۔۔ مجھے کیوں نکالا ۔۔ کی صدائیں بلند ہوگئیں ۔ اس بار سابق وزیرا عظم نواز شریف کے ایک مقبول و معروف جملے کو پی ٹی آئی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ایوان میں دہرایا ۔۔ ان کے اس جملے سے دیگر اراکین خوب محظوظ ہوئے ۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت نے وقفہ سوالات میں اپنے ہی ارکان سے ایسا سوال کر دیا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت کا چٹکلا چھوڑ دیا،سپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہاکہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔
شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں قہقہے لگ گئے،شیر افضل مروت کے جواب پر حکومتی ارکان کے قہقہے جبکہ پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے۔ یاد رہے شیر افضل مروت کو چند روز قبل پارٹی سے نکالا گیا ۔ جس پر وہ نالاں ہیں اور اپنے بیانات کے ذریعے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اسے پارٹی سے کیوں نکالا گیا ۔۔۔