
اسلام آباد ۔۔۔ سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کیساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی۔
نئی لسٹ کے تحت چیف جسٹس یحی آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلے اور جسٹس منیب اختر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ جسٹس امین الدین خان کا تیسرااور جسٹس جمال مندوخیل کا چوتھا نمبر ہے ۔
جسٹس محمد علی مظہر کا پانچواں، جسٹس عائشہ ملک کا سنیارٹی میں چھٹانمبر ہے، جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں ، جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں اور جسٹس عرفان سعادت کا گیارہواں نمبر ہے ۔
جسٹس نعیم اختر افغان سنیارٹی لسٹ میں بارہویں، جسٹس شہزاد ملک تیرہویں، جسٹس عقیل عباسی چودھویں نمبر پر موجود، جسٹس شاہد بلال حسن کا پندرہواں نمبر ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ سنیارٹی میں سولویں، جسٹس شفیع صدیقی سترہویں نمبر پرہیں
جسٹس صلاح الدین پنور اٹھارہویں، جسٹس شکیل احمد کا سنیارٹی میں انیسواں نمبر، جسٹس عامر فاروق سنیارٹی میں بیسویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا اکیسواں نمبر، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بائیسویں، جسٹس سردار طارق تئیسویں نمبر پر موجود جبکہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل سنیارٹی لسٹ میں چوبیسویں یعنی آخری نمبر پر ہیں