
راولپنڈی ۔۔۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے دو بڑے کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے ۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ دونوں کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سےکہا اپنےکام سےکام رکھو۔
فواد چوہدری کا موقف
کچھ ہی دیر میں فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ دے مارا۔ شعیب شاہین تھپڑ کھانے کے بعد زمین پر گرگئے۔ دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں ۔ موقع پر موجود جیل عملے نے بیچ بچاو کیا۔ جیل عملے نے دونوں کو ایک دوسرے سے چھڑایا۔ جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔ شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔
شکایت جیل کے اندر پہنچ گئی
بعد میں فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیکر ٹی وی پروگرام میں کہا فواد چودھری بھگوڑا ہے۔ میں نے بانی پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کی انہوں نے کہا انہوں نے ایسا نہیں کہا ہے۔ میں نے شعیب شاہین کو کہا بانی کا نام لیکر ایسی باتیں نہ کیا کریں۔ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہم دونوں نے صلح کرلی معاملہ ختم ہوگیا۔
شیعب شاہین معاف کرنے کو تیار نہیں
دوسری طرف شعیب شاہین نے شکایت بانی پی ٹی آئی کو لگادی۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے عدالت میں فواد چوہدری کی موجودگی میں شکایت لگائی،ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل گیٹ پانچ پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فواد چوہدری سے جھگڑے میں زمین پر گرنے سے ہاتھ پر ہونے والا زخمی بھی بانی پی ٹی آئی کو دکھایا، بانی پی ٹی آئی نے شکایت سننے کے بعد کہا او ہو وہ انسانی حقوق کی پٹیشن کا کیا کیا ہے، عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے شعیب شاہین کی شکایت کو سنی ان سنی کردی۔
جواب ضرور دونگا
بعد میں شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فواد چودھری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ ہے۔ انکی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔ فواد چودھری کو اسکی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔ اس نے ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کیں ۔ میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا ۔ فواد چودھری پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔ بانی نے فواد چودھری کی حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔ میں فواد چودھری کےخلاف قانونی کاروائی نہیں کرونگا میں اسکو جواب دونگا ۔۔۔