
اسلام آباد ۔۔۔
حکومت اپوزیشن مذاکرات کے لیے بیک ڈور رابطے ختم، تحریک انصاف کا مذاکرات کے لیے سپیکر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ، سپیکر کا تحریک انصاف کے فیصلے کے باوجود بھی مذاکراتی کمیٹی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تحریک انصاف کے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا سپیکر سے دوبارہ مذاکرات کےلیے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپیکر ایاز صادق کا تحریک انصاف کے فیصلے کے باوجود مذاکراتی کمیٹی ختم کرنے سے انکار کر دیا، اس سے پہلے اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سپیکر قومی اسمبلی سے رابطے میں تھے، دونوں رہنماؤں نے سپیکر پر زور دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن قائم کروا دیں تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے، سپیکر نے حکومت تک مطالبہ پہنچایا تھا، حکومت نے مشروط مذاکرات کو بلیک میلنگ قرار دے دیا تھا، سپیکر نے از خود کمیشن کی تشکیل سے معذوری ظاہر کی تھی، سپیکر کے انکار کے بعد بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیے گئے ہیں، اس وقت حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بھی کسی قسم کے رابطے نہیں ہیں۔